Ads Set 1

رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں پیاس کی شدت سے بچنے کے آسان اور مفید طریقے

 پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ موسم گرما میں آ رہا ہے زیادہ درجہ حرارت پسینے کا باعث بنتا ہے جس سے جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے روزے داروں کو اور خاص طور پر ان لوگوں کو جو دھوپ میں کام کرتے ہے پیاس کی شدت کا سامنا رہتا ہے ۔یہاں پر ہم آپ کوپیاس پر قابو پانے کے ٹوٹکے بتاۓ گے جس سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی نہ ہو سکے۔اس کے علاوہ ایسے کھانے جو پیاس کم کرنے اور بڑھانے کا سبب بنتے ہیں ان کے بارے بھی بتاۓ گے۔



ماہرین کے مطابق ایسے کھانے جس سے روزے کی حالت میں پیاس کم لگے

  1. دلیہ
  2. دودھ دہی
  3. پھلوں کا ملک شیک
  4. تازہ سبزیاں
  5. کدو
  6. ٹینڈے
  7. کم مصالحے والے کھانے

پیاس زیادہ لگانے والے کھانے

  1. مرغ
  2. بینگن
  3. گوشت
  4. مصالحے دار کھانے
  5. نان
  6. کولڈ ڈرنکس
  7. چاۓ
  8. کافی 
  9. انڈے
  10. زیادی میٹھے کھانے
  11. زیادہ چکنائی والے کھانے
  12. کریلے وغیرہ
رمضان میں سحری کے وقت کھانا کھانے سے قبل پانی کے ایک سے دو گلاس پیئں اگر ممکن ہو سکے کچی لسی یا پھر دہی کی لسی پیئں۔  افطاری  میں کوشش کریں سموسے پکوڑے کم کھاۓ جاے اور اس کی بجاۓ پھل کھاۓ جاۓ تاکہ جسم کو ضروری وٹامنز ملے اور جسم میں پانی کی مقدار بھی پوری ہو۔

نوٹ:

 سحری کرنے کے فوراء بعد ہرگز نا لیٹے یا سوۓ۔ نماز پڑھ کر تھوری سی واک کریں ۔ تاکہ کھانا ہضم ہو سکے ۔ افطاری میں پانی وقفے ساتھ پیئیں۔

Post a Comment

0 Comments