گھر پر پیلے دانتوں کو قدرتی طور پر سفید کرنے کےسات بہترین طریقے
ہم سب کا خواب ایسے دانت ہوتے ہیں جیسے میگزین کےپہلے صفحے پر مسکراتی خوبصورت لڑکی کے۔
تاہم، ہم سب اپنے دانتوں کو پیشہ ورانہ طور پر سفید کروانے کے لیے دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جا نہیں سکتے
اور یہ بھی ٹھیک ہے ہم اپنی محنت سے کمائی گئی رقم کو بچائیں اس لیۓ ہم نے آپ کے دانتوں کو قدرتی طور پر سفید کرنے کے سات موثر طریقے اکٹھے کیے ہیں۔
اس سے پہلے کہ ہم گھریلو علاج اور ٹوٹکوں میں جائیں آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان تمام طریقوں کو ایک ہی وقت میں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ صرف ایک ٹوٹکے کو چنیں اور اس پر قائم رہیں ۔ ان ٹوٹکوں کےعلاوہ آپ کو روزانہ اپنے دانتوں کی مناسب دیکھ بھال کرنا بہت ضروری ہے اس کے لیے یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔
7: ایکٹیویٹیڈ چارکول
ایکٹیویٹیڈ چارکول حال ہی میں دانتوں کو سفید کرنے کے ایک حیرت انگیز گھریلو علاج کے طور پر شہرت حاصل کر رہا ہے۔
اور یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کیونکہ یہ یقینی طور پر آپ کے دانتوں کو قدرتی طور پر سفید کرنے کے لیے سب سے آسان اور سستی مصنوعات میں سے ایک ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹ چیز چائے کافی گٹکا ،پان اور کھانے کے استعمال سے رہ جانے والے تمام زہریلے مادوں اور دانتوں کی سطح کے داغوں کو ختم کر دیتی ہے۔ ٹھیک ہےاگر آپ اسے آزمانا چاہتے ہیں تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟ چارکول کی ایک گولی کو پیس کر پاؤڈر بنا لےاور اپنے صاف گیلے ٹوتھ برش پر اس کو لگا لے اور اپنے دانتوں کو برش کریں جیسا کہ آپ عام طور پر کرتے ہیں۔
جب آپ کے دانت اور منہ کالا ہو جاۓ تو گھبرانا نہیں ۔اب آپ صاف پانی سے کلی کر لے آپ کے دانت صاف اور چمک دار بن جاۓ گے۔
6: پاؤڈر دودھ
دودھ سے بنی مصنوعات خاص طور پر دودھ آپ کے دانتوں کی صحت کو نمایاں طور پر بہتر بناتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ دودھ میں کیلشیم اور فاسفورس دونوں ہوتے ہیں۔ اپنے دانتوں کو برش کرنے کے لیے پاؤڈر دودھ کا استعمال کریں اور مزید بہتر اثر کے لیے اس کو اپنے ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ ملا دیں۔طریقہ ہم آپ کو بتاتے ہے اپنے ٹوتھ برش پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگائیں اوپر تھوڑا سا پاؤڈر دودھ ڈالیں اور اپنے دانت صاف کریں۔
یہ عمل ہفتے میں ایک سے دو بار کریں تاکہ آپ کے دانت سفید اور مضبوط ہوں؟
5: بیکنگ سوڈا اور لیموں کا رس
بیکنگ سوڈا آپ کے دانتوں کی سطح کے داغوں کو ختم کرنے میں بہت اچھا کام کرتا ہے جس کے نتیجے میں آپ کے دانت چمک جاتے ہیں۔
لیموں میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو دانتوں کو ہلکا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ لیموں میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہے جس سے آپ کے منہ کے پاۓ جانے والے جراثیم ختم ہو جاتے ہیں۔ اپنے ٹوتھ برش پر ایک چٹکی بیکنگ سوڈا ڈالیں۔
اور پھر اس پر لیموں کے رس کے چند قطرے ڈالیں۔ یہ طریقہ ہفتے میں ایک بار سے زیادہ استعمال نہ کریں۔ آپ ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا دو چائے کے چمچ پانی میں ملا کر پیسٹ سے دانت برش کر سکتے ہیں۔
4: ہائیڈروجن پر آکسائیڈ
ہائیڈروجن پر آکسائیڈ بنیادی طور پر بلیچنگ ایجنٹ ہے۔
اس لیے دانتوں کو سفید کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے دانت زیادہ حساس نہ ہوں۔اس کو استعمال کے لیۓ ہائیڈروجن پر آکسائیڈ میں روئی کو ڈبو دیں۔
اور
اسے اپنے دانتوں پر آہستہ سے رگڑیں اگرچہ محتاط رہیں کیونکہ دانت سفید کرنے کی اس تکنیک کو بار بار استعمال کرنے کی سفارش نہیں کی جاتی ہے۔
اسے ہفتے میں ایک بار کرنا کافی ہوگا۔
3: بیکنگ پاؤڈر اور لیموں کا رس
بیکنگ پاؤڈراور لیموں کا رس آپ کے دانتوں کی سطح پر موجود داغوں کو ختم کرتا ہے جیسا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ لیموں میں دانتوں کو ہلکا کرنے والے متعدد اجزا ہوتے ہیں۔
بس ایک چائے کا چمچ بیکنگ پاؤڈر اور ایک چائے کا چمچ تازہ نچوڑا ہوا لیموں کا رس ملا لیں اب اس پیسٹ کے ساتھ اپنے دانتوں کو برش کریں یہ مرکب صرف دو منٹ میں حیرت انگیز کام کرے گا۔
لیکن سنہری اصول یاد رکھیں اسے اپنے دانتوں پر دو منٹ سے زیادہ نہ چھوڑیں ۔
2: سمندری نمک لیموں کا رس اور ٹوتھ پیسٹ
دانتوں کو سفید کرنے کے گھریلو علاج کے لیے ایک اور بہترین جز سمندری نمک ہے جس میں بہت سارے اہم معدنیات ہوتے ہیں
اور دیگر عناصر جیسے کیلشیم میگنیشیم اور آئرن وغیرہ سمندری نمک میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی ہوتی ہیں، جو آپ کی سانسوں کو تازگی بخشتی ہیں اور آپ کے دانتوں کی حفاظت کرتی ہیں۔ ایک پیالے میں آدھا چائے کا چمچ سمندری نمک اور کچھ تازہ نچوڑے ہوئے لیموں کا رس تھوڑی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ ملا لیں۔
مکسچر کو اپنے دانتوں پر لگائیں اور منہ دھونے سے پہلے ایک منٹ تک لگا رہنے دیں۔
1: اسٹرابیری
تقریباً سبھی جانتے ہیں کہ اسٹرابیری انتہائی لذیذ اور صحت بخش ہوتی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ آپ کے دانتوں کوصاف کرنے کے لیے بھی بہترین ہیں؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں ایسے کیمیکل ہوتے ہیں جو آپ کے دانتوں کی سفیدی وچمک کے لیے بہترین ہے۔
اس کو استعمال کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک پکی ہوئی اسٹرابیری لیں اور اسے چمچ سے میش کر لیں۔
پیلے دھبوں والے دانتوں سے چھٹکارا پانے کے لیے اس پیسٹ سے اپنے دانتوں کو چند منٹ برش کریں، آپ مہینے میں ایک بار ایسا کر سکتے ہیں۔
ں
0 Comments