Ads Set 1

کچن کے زدی داغ

 


کچن سے چکنائی کے ضدی داغوں کو کس طرح صاف کریں

کچن کو صاف ستھرا رکھنا کئی دفعہ بہت مشکل اور محنت طلب ہو جاتا ہے جیسے کہ روزمرہ کی استعمال ہونے والی چیزوں سے تیل کی چکنائی کو ختم کرنا بہت ہی زیادہ مشکل کام ہے جس سے ہر کوئی پریشان رھتا  ہے ۔






 اس کے حل کے لیۓ بہت سے طریقے استعمال کیۓ جاتے ہیں مگر زیادہ فرق نہیں پرتا اور اس سے وقت اور پیسہ بھی ضائع ہوتا ہے ۔
ان چکنے اور ضدی داغوں کو ختم کرنے کے لئےہم آپ کے لیۓ بہت سے آسان طریقے لاۓ ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے کچن کو چکنائی اور ضدی داغوں سے صاف رکھ سکتے ہیں ۔

اپنے برتن دھونے والے صابن یا لیکویڈ  میں تین سے چار چائے کے چمچ سفید سرکے کا اضافہ کرنے سے اس کی چکنائی صاف کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

اپنے ، کچن ٹیبل  پر لگے سالن  کے ضدی داغوں کو ختم کرنے کے لیےآپ سفید سرکے اور پانی کی برابر مقدار سےایک محلول بناۓ اور اس محلول میں ایک کپڑے کو گیلا کر کے داغوں پر پھیردیں۔

اگر آپ اپنے کچن کے لکڑی کو خانوں (الماری) کو صاف ستھرا رکھنا چاہتے ہیں تو تھوڑا سے صابن کو گرم پانی میں مکس کرکے اپنی الماری کو صاف کریں ۔

اسٹیل اور سلور کے برتنوں پر لگی ضدی چکنائی کو صاف کرنے کے لیے اس میں ایک کپ سرکا اور پانی ڈال کر اس کو ابال لیں۔ 

آپ کے برتن چمک جاۓ گے۔

#ghar ki Safai In Urdu#

#گھر کی صفائ #کچن کی صفائی


Post a Comment

0 Comments